ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: قومی یوم قانونی خدمات ؛ہرایک کو سماجی ملنا مقصود ہے: منصف ڈی آر رینکے

کاروار: قومی یوم قانونی خدمات ؛ہرایک کو سماجی ملنا مقصود ہے: منصف ڈی آر رینکے

Wed, 09 Nov 2016 21:31:32    S.O. News Service

کاروار:9/نومبر (ایس او نیوز)   ہرایک شہری خاص کر خواتین، بچوں اور مظلوم طبقات کو سماجی انصاف ملنا چاہئے۔ انہی مقاصد کی خاطر ملک میں 9نومبر کو قومی سطح پر یوم قانونی خدمات منایا جاتا ہے۔ ان باتوں کااظہارمنصف ڈی آر رینکے نے کیا، وہ یہاں ضلع قانونی خدمات بورڈ اور ضلعی وکلاء تنظیم کاروار کے اشتراک سے ضلعی وکلاء ہال میں قومی یوم قانونی خدمات پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ قانون کے متعلق بیداری لانے کے لئے ضلع کے مختلف تعلقہ جات میں قانونی خواندگی پروگرامات کا انعقاد کیا گیا ہے، اس طریقے سے عوام میں قانون کے متعلق بیداری لانے کا کام ہونا چاہیے۔

وکیل ایس آر کوشک نے خصوصی مقالہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ سماج کے مظلوم طبقات خاص کر غریبوں کو قانونی خدمات مہیا ہونی چاہئے۔ ہمارے دستور کی تمہید میں سماجی انصاف کے متعلق کہا گیا ہے، ہندوستان میں ستمبر 2016 تک 3کروڑ معاملات کی سنوائی ہونا باقی ہے، اسی طرح کرناٹکا میں 13لاکھ معاملات باقی ہیں۔ دہلی کے عصمت دری واقعہ کے بعد قانون میں ترمیم کرکے متاثروں کو فوری معاوضہ دیا جارہاہے، ملزم نہ ملنے کے باوجود متاثرہ کی خبرگیری کی جارہی ہے۔ غریبوں اور مظلوم کی خدمت ہی اصل خدمت اور بھگوان کی سیوا ہونےکا خیال ظاہر کیا۔ سنئیر وکیل شیو کمار بی ، ایڈیشنل سول منصف وویک گراموپادیا مہمان خصوصی کے طورپر موجود تھے۔ وکیل کے ایس کنرکر نے شکریہ اداکیا۔ وردا نایک نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔


Share: